منگل یکم  فروری 2022

اور وہ لوگ جو اپنے مال لوگوں کو دِکھانے کے لئے خرچ کرتے ہیں، اور نہ اللہ پر اِیمان رکھتے ہیں، نہ روزِ آخرت پر۔ اور شیطان جس کا ساتھی بن جائے تو وہ بد ترین ساتھی ہوتا ہے۔ سورۃ النساء ، 38

سب سے اچھی بات کتاب اللہ اور سب سے اچھا طریقہ محمد صلی اللہ علیہ وسلم کا طریقہ ہے اور سب سے بری نئی بات ( بدعت ) پیدا کرنا ہے( دین میں ) اور بلاشبہ جس کا تم سے وعدہ کیا جاتا ہے وہ( قیامت)آ کر رہے گی اور تم پروردگار سے بچ کر کہیں نہیں جا سکتے صحیح بخاری، 7277

سوال: عبادت کے وقت ہمارا لباس اور حلیہ کیسا ہونا چاہئے؟ [سورۃ الأعراف، 7:31] یٰبَنِیۡۤ اٰدَمَ خُذُوۡا زِیۡنَتَکُمۡ عِنۡدَ کُلِّ مَسۡجِدٍ ترجمہ: اے بنی آدم، ہر عبادت کے موقع پر اپنی "زینت سے آراستہ" رہو.

▪ رَبَ إِِْشْرحْ لِي صَدرِيٌّ . وَيُسْرٌ لِي أَمْريٌّ ..

اللہ تعالیٰ آپکو ایسا طاقتور ایمان عطا فرمائیں کہ شیطان کا ہر وار اور ہر چال اسکے مقابلے میں فیل ہوجائے، رشتوں اور تعلقات میں ایسا خلوص عطا فرمائے کہ آپکی وجہ سے آپکے رشتے دار اور تعلق رکھنے والے جہنم کے راستےسے بچ کر جنت کےراستے پر گامزن ہوجائیں_ اللہ تعالی آپکو اعلی اخلاق عطا فرمائیں آپکی گفتگو میں ایسی جاذبیت ہو کہ دشمن بھی سنے تو دوست بن جائے آپ ایسا باکردار بن جائیں کہ زمین و آسمان کی مخلوقات آپکی عزت کرے اللہ تعالی آپ سے راضی ہو جائیں جب دنیا سے رخصت ہوں تو نیک فرشتے آپ کا استقبال کریں اے پرودگار، ہمیں بھی ان لوگوں میں شامل فرمالے جنہیں تو ہدایت فرماتا ہے اور وہ صراط مستقیم پر چلتے ہیں، جو توبہ کرتے ہیں اور جن کی توبہ تو قبول فرماتا ہے، جو تیرا خوب شکر ادا کرتے ہیں اور ان پر تو اپنا خاص کرم فرماتا ہے_ آمین یا رب العالمین

Comments