آج کا دن تاریخ میں 25 جنوری

آج کا دن تاریخ میں
25
جنوری
2011ء - مصر میں جاری قومی احتجاج جسے "یوم غضب" سے موسوم کیا گیا تھا، وہ بڑھ کر 25 جنوری کے انقلاب میں تبدیل ہو گیا اور اسی آتش انقلاب کے شعلوں نے بالآخر صدر حسنی مبارک کی حکومت کا تختہ پلٹ دیا۔
 2006 پاکستان نے پاک ایران اور بھارت گیس پائپ لائن کو ختم کرنے کی امریکی درخواست کو مسترد کیا
 2006 خلا بازوں کی بین الاقوامی ٹیم نے دنیا سے مماثلت رکھنے والے سیارے کی تشخیص کییہ سیارے زمین سے پچیس ہزار سال دور ملکی وے سے قریب ہے
 2005 امریکی فوجی حکام نے مزید دو سال کے لئے ایک لاکھ بیس ہزار فوجیوں کی عراق میں تعیناتی برقرار رکھنے کا اعلان کیا
 2004 میخائل ساکشاویلی نے جارجیا کے صدر کا حلف اٹھایا
 1999ء - اردن کے بادشاہ شاہ حسین بن طلال نے اپنے بھائی امیر حسن بن طلال کو ولی عہد کے منصب سے معزول کر دیا اور اپنے بڑے بیٹے امیر عبد اللہ دوم کو اپنا جانشین متعین کیا۔
 1955 سوویت یونین نے جرمنی سے جنگ ختم کی
 1952ء - اسماعیلیہ میں مصری پولیس افسران کے سپر اندازی سے انکار کرنے پر برطانوی افواج نے ان پر حملہ کر دیا جس میں 50 پولیس اہلکار ہلاک اور دیگر 80 افراد زخمی ہوئے۔
 1942 عالمی جنگ دوئم:تھائی لینڈ نے امریکا اور برطانیہ سے جنگ کا اعلان کیا
 1919ء - جمعیت اقوام (لیگ آف نیشنز) کی تشکیل ہوئی۔
 1915ء - الیگزینڈر گراہم بیل نے بر اعظم شمالی امریکا میں پہلے فون کال کا تجربہ کیا۔
750ء - عباسیوں کو امویوں کے خلاف زاب کبری کی جنگ میں فتح ہوئی اور نتیجے میں خلافت امویہ جس نے 88 سال حکومت کی تھی کا سقوط ہوا۔   

Comments